حدیث نمبر: 7017
وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ سَمُرَةَ: «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْمُرُ بِرَقِيقِ الرَّجُلِ، وَالْمَرْأَةِ الَّذِي هُمْ تِلَادِهِ وَهُمْ عَمَلَتُهُ لَا يُرِيدُ بَيْعَهُمْ، فَكَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ لَا نُخْرِجَ عَنْهُمْ مِنَ الصَّدَقَةِ شَيْئًا، وَكَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ نُخْرِجَ الصَّدَقَةَ مِنَ الرَّقِيقِ الَّذِي يُعَدُّ لِلْبَيْعِ»
ترجمہ

اسی سند سے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ حکم دیتے تھے کہ مرد و عورت کے وہ غلام جو اس کی ذاتی ملکیت اور اس کے کام کاج کے لیے ہوں اور وہ انہیں بیچنا نہ چاہتا ہو، چنانچہ آپ ﷺ ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم ان کی طرف سے صدقہ نہ نکالیں، اور ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم ان غلاموں کی زکاۃ نکالیں جو تجارت کے لیے رکھے گئے ہوں۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 7017
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 257، حدیث 7047