المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليمان بن سمرة عن أبيه باب: سلیمان بن سمرہ کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 7018
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ جَعْفَرٍ السَّمُرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ خُبَيْبِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ سَمُرَةَ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ سَعْدِ بْنِ سَمُرَةَ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ سَمُرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَمُرَةَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلِ: اللهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطِيئَتِي، كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، اللهُمَّ أَعُوذُ بِكَ أَنْ تَصُدَّ عَنِّي وَجْهَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، اللهُمَّ نَقِّنِي عَنْ خَطِيئَتِي، كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ، اللهُمَّ أَحْيِنِي مُسْلِمًا , وَأَمِتْنِي مُسْلِمًا "ترجمہ
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو یہ کہے: ’اے اللہ! میرے اور میری خطاؤں کے درمیان اتنی دوری کر دے جتنی تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان کی ہے۔ اے اللہ! میں قیامت کے دن تیرا چہرہ مجھ سے پھیرے جانے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ اے اللہ! مجھے میری خطاؤں سے اس طرح پاک کر دے جیسے سفید کپڑے کو میل سے پاک کیا جاتا ہے۔ اے اللہ! مجھے مسلمان حالت میں زندہ رکھ اور مسلمان حالت میں موت دے۔‘“