المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليمان بن سمرة عن أبيه باب: سلیمان بن سمرہ کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 7015
وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، قَالَ: «إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ نَشْهَدَ الْجُمُعَةَ، وَلَا نَتَغَيَّبَ عَنْهَا، وَإِذَا انْتُدِبَ الْمُؤْمِنُونَ بِنُدْبَةٍ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَقَامُوا، فَإِنَّ أَحَدَهُمْ هُوَ أَحَقُّ بِمَقْعَدِهِ إِذَا رَجَعَ إِلَيْهِ»ترجمہ
اسی سند سے سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں حکم دیا کرتے تھے کہ ہم جمعہ میں حاضر ہوں اور اس سے غیر حاضر نہ رہیں، اور جب جمعہ کے دن مومنین کسی کام کے لیے بلائے جائیں اور وہ اپنی جگہ سے اٹھ جائیں، تو ان میں سے ہر ایک اپنی جگہ پر واپس آنے پر اسی کا زیادہ حق دار ہے۔