المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الجعيد بن عبد الرحمن عن السائب باب: جعید بن عبدالرحمن کی سیدنا سائب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6653
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ الْجُعَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: سَمِعْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ، قَالَ: «كُنَّا فِي زَمَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَبَعْضِ زَمَنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا لَا نَجْلِدُ فِي الْخَمْرِ» حَتَّى عَتَوْا فِيهَا، فَجَلَدَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ثَمَانِينَ، فَلَمْ يُبَكَّتُوا، فَجَعَلَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِيهَا ثَمَانِينَ، وَقَالَ: إِنَّهُ إِذَا سَكِرَ افْتَرَى، وَقَالَ الْبُهْتَانَترجمہ
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم نبی کریم ﷺ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے کچھ ابتدائی زمانے میں شراب پر کوڑے نہیں لگاتے تھے، یہاں تک کہ لوگ اس میں حد سے بڑھ گئے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسّی کوڑے لگائے، لیکن پھر بھی وہ باز نہ آئے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسی سزا کو اسّی کوڑوں پر برقرار رکھا اور فرمایا: جب آدمی نشے میں ہوتا ہے تو وہ لوگوں پر جھوٹا الزام لگاتا ہے اور بہتان باندھتا ہے۔