حدیث نمبر: 6652
ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ح وَحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، قَالَا: ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَا: ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ الْجُعَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: سَمِعْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ، قَالَ: ذَهَبَتْ بِي خَالَتِي إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ ابْنَ أُخْتِي وَجِعٌ، «فَمَسَحَ رَأْسِي، وَدَعَا لِي بِالْبَرَكَةِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ، فَشَرِبْتُ مِنْ وَضُوئِهِ، ثُمَّ قُمْتُ خَلْفَ ظَهْرِهِ، فَنَظَرْتُ إِلَى خَاتَمِهِ بَيْنَ كَتِفَيْهِ مِثْلَ زِرِّ الْحَجَلَةِ»
ترجمہ

جعید بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: میری خالہ مجھے نبی کریم ﷺ کے پاس لے گئیں اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میرا بھانجا بیمار ہے۔ تو آپ ﷺ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرے لیے برکت کی دعا فرمائی، پھر وضو کیا، تو میں نے آپ ﷺ کے وضو کا پانی پی لیا، پھر میں آپ ﷺ کی پشت کے پیچھے کھڑا ہوا تو میں نے آپ ﷺ کے دونوں کندھوں کے درمیان مہرِ نبوت دیکھی جو بٹیر کے انڈے کے بٹن جیسی تھی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 6652
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 157، حدیث 6682