المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الجعيد بن عبد الرحمن عن السائب باب: جعید بن عبدالرحمن کی سیدنا سائب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6651
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ الْمُزَنِيُّ، عَنِ الْجُعَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: قَالَ لِيَ السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ: كَانَ الصَّاعُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُدًّا وَثُلُثًا بِمُدِّكُمُ الْيَوْمَ، فَزِيدَ فِيهِ فِي زَمَنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: وَقَالَ السَّائِبُ: «حُجَّ بِي فِي زَمَانِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا غُلَامٌ»ترجمہ
جعید بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: مجھ سے سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ایک صاع تمہارے آج کے مُد کے حساب سے ایک مُد اور ایک تہائی مُد کے برابر تھا، پھر عمر بن عبدالعزیز کے زمانے میں اس میں اضافہ کر دیا گیا۔ راوی کہتے ہیں: اور سیدنا سائب رضی اللہ عنہ نے یہ بھی فرمایا: مجھے نبی کریم ﷺ کے زمانے میں حج کرایا گیا جبکہ میں ایک لڑکا تھا۔