المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن يوسف عن السائب بن يزيد باب: محمد بن یوسف کی سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6650
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ عُبَيْسِ بْنِ مَرْحُومٍ الْعَطَّارُ، ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ، أَوْ غَيْرِهِ - شَكَّ بِشْرٌ - عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: ذَهَبَتْ بِي خَالَتِي إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ ابْنَ أُخْتِي يَشْتَكِي «فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَشَرِبْتُ وَضُوءَهُ، ثُمَّ قُمْتُ خَلْفَ ظَهْرِهِ، فَرَأَيْتُ خَاتَمَهُ بَيْنَ كَتِفَيْهِ مِثْلَ زِرِّ الْحَجَلَةِ»ترجمہ
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میری خالہ مجھے رسول اللہ ﷺ کے پاس لے گئیں اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میرا بھانجا بیمار ہے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے وضو فرمایا، میں نے آپ ﷺ کا وضو کا پانی پی لیا، پھر میں آپ ﷺ کی پشت کے پیچھے کھڑا ہوا تو میں نے آپ ﷺ کے دونوں کندھوں کے درمیان مہرِ نبوت دیکھی جو بٹیر کے انڈے کے بٹن جیسی تھی۔