المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جابر بن عبد الله عن سراقة بن مالك باب: جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، وَابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: قَدِمْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ صَبِيحَةَ رَابِعَةٍ، فَأَمَرَنَا أَنْ نَحِلَّ، فَقُلْنَا: أَيُّ الْحِلِّ يَا نَبِيَّ اللهِ؟ قَالَ: «أَحِلُّوا الْحِلَّ كُلَّهُ» ، قُلْنَا: نَغْدُو إِلَى مِنًى وأَحَالِيلُنَا تَقْطُرُ مَنِيًّا، قَالَ: «أَحِلُّوا الْحِلَّ كُلَّهُ، فَلَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ لَصَنَعْتُ مِثْلَ الَّذِي صَنَعْتُمْ» قَالَ: فَأَحْلَلْنَا وَأَتَيْنَا النِّسَاءَ، وَلَمْ يَذْكُرِ ابْنُ عُيَيْنَةَ قِصَّةَ سُرَاقَةَ بْنِ مَالِكٍسیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ چوتھی تاریخ کی صبح مکہ پہنچے، آپ ﷺ نے ہمیں حلال ہونے کا حکم دیا، ہم نے عرض کیا: یا نبی اللہ! کس طرح حلال ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مکمل طور پر حلال ہو جاؤ۔“ ہم نے عرض کیا: پھر تو ہم منیٰ کی طرف جائیں گے جبکہ ہمارے اعضا منی ٹپکا رہے ہوں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مکمل طور پر حلال ہو جاؤ، اگر مجھے پہلے وہ بات معلوم ہو جاتی جو بعد میں معلوم ہوئی تو میں بھی وہی کرتا جو تم نے کیا۔“ (راوی کہتے ہیں:) تو ہم حلال ہو گئے اور اپنی عورتوں کے پاس گئے۔ (راوی) ابن عیینہ نے سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ کا واقعہ ذکر نہیں کیا۔