المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جابر بن عبد الله عن سراقة بن مالك باب: جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، وَعُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، قَالَا: ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَدِمَ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، حَدِّثْنَا عَنْ عُمْرَتِنَا هَذِهِ، لِعَامِنَا هَذَا أَمْ لِلْأَبَدِ؟ قَالَ: «بَلْ , لِلْأَبَدِ» قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَخْبِرْنَا عَنْ أَعْمَالِنَا , كَأَنَّمَا خُلِقْنَا السَّاعَةَ , شَيْءٌ ثَبَتَ بِهِ الْكِتَابُ , وَجَرَتْ بِهِ الْمَقَادِيرُ؟ أَوْ شَيْءٌ نَسْتَأْنِفُهُ؟ قَالَ: «لَا , بَلْ شَيْءٌ ثَبَتَ بِهِ الْكِتَابُ وَجَرَتْ بِهِ الْمَقَادِيرُ» ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَفِيمَ الْعَمَلُ؟ قَالَ: «اعْمَلُوا , فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ»سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا سراقہ بن مالک بن جعشم رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمیں بتائیے کہ ہمارا یہ عمرہ صرف اسی سال کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلکہ ہمیشہ کے لیے۔“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمیں ہمارے اعمال کے بارے میں بتائیے، گویا ہم ابھی پیدا کیے گئے ہوں، کیا یہ ایسی چیز ہے جو کتاب میں لکھی جا چکی اور تقدیریں طے ہو چکیں، یا کوئی نیا کام ہے جو ہم شروع کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ ایسی چیز ہے جو کتاب میں لکھی جا چکی اور تقدیریں طے ہو چکیں۔“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر عمل کس لیے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”عمل کرتے رہو، ہر شخص کے لیے وہی آسان کر دیا گیا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے۔“