المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الربيع بن سبرة عن أبيه باب: ربیع بن سبرہ کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 6525
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، وَعَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، قَالَا: ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا سَبْرَةُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ سَبْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ رَفَعَهُ قَالَ: نَشَأَتْ سَحَابَةٌ، فَقَالَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّا كُنَّا نَرْجُو أَنْ تُمْطِرَنَا هَذِهِ السَّحَابَةُ، فَقَالَ: «هَذِهِ سَحَابَةٌ أُمِرَتْ أَنْ تُمْطِرَ - يَعْنِي الْوَادِيَ»ترجمہ
سیدنا سبرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے مرفوعاً بیان کیا کہ ایک بادل اٹھا تو نبی کریم ﷺ کے صحابہ نے کہا: ہمیں امید تھی کہ یہ بادل ہم پر برسے گا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ بادل تو کسی خاص وادی پر برسنے کا حکم دیا گیا ہے۔“