المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الربيع بن سبرة عن أبيه باب: ربیع بن سبرہ کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 6524
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُصَيْرٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: حَضَرْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا يَقُولُ: «مَنْ كَانَ هَهُنَا مِنْ مَعَدٍّ فَلْيَقُمْ» ، فَقَامَ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ الْجُهَنِيُّ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اجْلِسْ» ، حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قُضَاعَةُ بْنُ مَالِكِ بْنِ حِمْيَرٍ»ترجمہ
سیدنا سبرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں ایک دن نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہاں معد (بن عدنان کی نسل) میں سے جو کوئی ہو وہ کھڑا ہو جائے۔“ تو عمرو بن مرہ جہنی کھڑے ہو گئے، نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ آپ ﷺ نے ایسا تین بار کیا، پھر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”قضاعہ بن مالک بن حمیر (کی نسل سے ہو)۔“