المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ومن أخبار الأشعث بن قيس باب: سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ کے کچھ واقعات
حدیث نمبر: 646
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ، ثنا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ أَبِي إِسْرَائِيلَ الْمُلَائِيِّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: كَانَ لِي عَلَى رَجُلٍ مِنْ كِنْدَةَ دَيْنٌ، وَكُنْتُ أَخْتَلِفُ إِلَيْهِ بِالْأَسْحَارِ، فَأَدْرَكَتْنِي صَلَاةُ الْفَجْرِ فِي مَسْجِدِ الْأَشْعَثِ فَصَلَّيْتُ، فَلَمَّا سَلَّمَ الْإِمَامُ «وَضَعَ قُدَّامَ كُلِّ إِنْسَانٍ حُلَّةً، وَنَعْلًا، وَخَمْسَمِائَةِ دِرْهَمٍ» قُلْتُ: إِنِّي لَسْتُ مِنْ أَهْلِ الْمَسْجِدِ، قَالَ: وَإِنْ كُنْتَ لَسْتَ مِنْ أَهْلِ الْمَسْجِدِ، قُلْتُ: مَا هَذِهِ؟ قَالُوا: قَدِمَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ مِنْ مَكَّةَترجمہ
ابواسحاق کہتے ہیں: کندہ کے ایک شخص پر میرا قرض تھا، اور میں صبح سویرے اس کے پاس آتا جاتا رہتا تھا، ایک دن مجھے فجر کی نماز کا وقت اشعث (رضی اللہ عنہ) کی مسجد میں ہو گیا تو میں نے نماز پڑھی، جب امام نے سلام پھیرا تو ہر شخص کے سامنے ایک جوڑا، ایک جوتا اور پانچ سو درہم رکھ دیا گیا۔ میں نے کہا: میں تو اس مسجد کا رکنے والا نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا: چاہے تم اس مسجد کے (رہائشی) نہ بھی ہو۔ میں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ لوگوں نے کہا: اشعث بن قیس مکہ سے آئے ہیں۔