حدیث نمبر: 6418
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ سُوَيْدِ بْنِ مُقَرِّنٍ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ مُقَرِّنٍ، قَالَ: كُنَّا بَنِي مُقَرِّنٍ سَبْعَةً عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَنَا خَادِمٌ لَيْسَ لَنَا غَيْرُهَا، فَلَطَمَهَا أَحَدُنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَعْتِقُوهَا» ، فَقُلْتُ: لَيْسَ لَنَا خَادِمٌ غَيْرُهَا يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَخْدُمُكُمْ حَتَّى تَسْتَغْنُوا عَنْهَا , ثُمَّ خَلُّوا سَبِيلَهَا»
ترجمہ

(سیدنا سوید بن مقرن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:) ہم بنو مقرن رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں سات بھائی تھے، اور ہماری ایک ہی خادمہ تھی، اس کے سوا ہمارے پاس کوئی خادم نہ تھا۔ ہم میں سے ایک نے اسے تھپڑ مار دیا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اسے آزاد کر دو۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس کے سوا ہمارا کوئی خادم نہیں ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”وہ تمہاری خدمت کرتی رہے یہاں تک کہ تم اس سے بے نیاز ہو جاؤ، پھر اسے آزاد کر دینا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 6418
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 85، حدیث 6448