المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سويد بن مقرن المزني باب: سیدنا سوید بن مقرن مزنی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 6419
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا أَبِي، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ سُوَيْدِ بْنِ مُقَرِّنٍ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ مُقَرِّنٍ، قَالَ: كُنَّا بَنِي مُقَرِّنٍ سَبْعَةً عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَنَا خَادِمٌ لَيْسَ لَنَا غَيْرُهَا، فَلَطَمَهَا أَحَدُنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَعْتِقُوهَا» ، فَقُلْتُ: لَيْسَ لَنَا خَادِمٌ غَيْرُهَا يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَخْدُمُكُمْ حَتَّى تَسْتَغْنُوا عَنْهَا، ثُمَّ خَلُّوا سَبِيلَهَا»ترجمہ
(سیدنا سوید بن مقرن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:) ہم بنو مقرن رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں سات بھائی تھے، اور ہماری ایک ہی خادمہ تھی، اس کے سوا ہمارے پاس کوئی خادم نہ تھا۔ ہم میں سے ایک نے اسے تھپڑ مار دیا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اسے آزاد کر دو۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا اس کے سوا ہمارا کوئی خادم نہیں؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”وہ تمہاری خدمت کرتی رہے یہاں تک کہ تم اس سے بے نیاز ہو جاؤ، پھر اسے آزاد کر دینا۔“