المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شرحبيل بن السمط الكندي، عن سلمان رضي الله عنه باب: شرحبیل بن سمط کندی کی سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6156
حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرَّانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ زُرَارَةَ الرَّقِّيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ شُرَحْبِيلِ بْنِ السِّمْطِ الْكِنْدِيِّ، عَنْ سَلْمَانَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَرْبَعٌ مِنْ عَمَلِ الْأَحْيَاءِ يَجْرِي لِلْأَمْوَاتِ: رَجُلٌ تَرَكَ عَقِبًا صَالِحًا يَدْعُو لَهُ يَتْبَعُهُ دُعَاؤُهُمْ، وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ جَارِيَةٍ مِنْ بَعْدِهِ لَهُ أَجْرُهَا مَا جَرَتْ بَعْدَهُ، وَرَجُلٌ عَلَّمَ عِلْمًا فَعُمِلَ بِهِ مِنْ بَعْدِهِ لَهُ مِثْلُ أَجْرِ مَنْ عَمِلَ بِهِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أَجْرِ مَنْ عَمِلَ بِهِ شَيْءٌ "ترجمہ
سیدنا سلمان الخیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”زندوں کے چار عمل ایسے ہیں جن کا اجر فوت شدگان کو ملتا رہتا ہے: ایک وہ شخص جو نیک اولاد چھوڑ جائے جو اس کے لیے دعا کرتی رہے، تو ان کی دعا اسے پہنچتی رہتی ہے، دوسرا وہ شخص جو اپنے بعد جاری رہنے والا صدقہ کر جائے، تو جب تک وہ جاری رہے اسے اس کا اجر ملتا رہتا ہے، تیسرا وہ شخص جو کوئی علم سکھائے پھر اس پر اس کے بعد عمل کیا جائے، تو اسے اس شخص جتنا ہی اجر ملتا ہے جو اس پر عمل کرتا ہے، بغیر اس کے کہ عمل کرنے والے کے اجر میں کوئی کمی ہو۔“