المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عامر بن عبد الله، عن سلمان رضي الله عنه باب: عامر بن عبداللہ کی سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6157
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْخَفَّافُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي أَبُو هَانِئٍ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ سَلْمَانَ الْخَيْرِ قَالَ: حِينَ حَضَرَهُ الْمَوْتُ عَرَفُوا فِيهِ بَعْضَ الْجَزَعِ، فَقَالُوا: مَا يُجْزِعُكَ يَا أَبَا عَبْدِ اللهِ، وَقَدْ كَانَ لَكَ سَابِقَةٌ فِي الْخَيْرِ، شَهِدْتَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فُتُوحًا عِظَامًا؟ قَالَ: يَحْزُنُنِي أَنَّ حَبِيبَنَا مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ فَارَقَنَا عَهِدَ إِلَيْنَا، فَقَالَ: «لِيَكْفِ مِنْكُمْ كَزَادِ الرَّاكِبِ» ، فَهُوَ الَّذِي أَحْزَنَنِي، فَجُمِعَ مَالُ سَلْمَانَ فَكَانَ قِيمَتُهُ خَمْسَةَ عَشَرَ دِرْهَمًاترجمہ
جب سیدنا سلمان الخیر رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت آیا تو لوگوں نے ان میں کچھ گھبراہٹ محسوس کی، اور کہا: اے ابوعبداللہ! آپ کو کس چیز نے گھبراہٹ میں ڈال رکھا ہے، حالانکہ آپ کو نیکی میں سبقت حاصل ہے، آپ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بڑی بڑی فتوحات میں شریک رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: مجھے یہ بات غمگین کرتی ہے کہ ہمارے محبوب محمد ﷺ نے جب ہم سے جدائی اختیار کی تو ہم سے عہد لیا تھا، فرمایا تھا: ”تم میں سے ہر ایک کے لیے مسافر کے زادِ راہ جتنا سامان کافی ہونا چاہیے۔“ یہی بات ہے جو مجھے غمگین کرتی ہے۔ چنانچہ جب سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کا مال جمع کیا گیا تو اس کی قیمت پندرہ درہم تھی۔