المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شرحبيل بن السمط الكندي، عن سلمان رضي الله عنه باب: شرحبیل بن سمط کندی کی سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6154
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ نَافِعِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ شُرَحْبِيلٍ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ الْوَلِيدِ مَوْلَى الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ أَبِي زَكَرِيَّا يُحَدِّثُ، عَنْ شُرَحْبِيلِ بْنِ السِّمْطِ، أَنَّهُ رَأَى سَلْمَانَ الْفَارِسِيَّ وَهُوَ مُرَابِطٌ بِسَاحِلِ حِمْصٍ، فَقَالَ: مَا لَكَ عَلَى هَذَا؟ قَالَ: مُرَابِطٌ، قَالَ سَلْمَانُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «رِبَاطُ يَوْمٍ فِي سَبِيلِ اللهِ، كَصِيَامِ شَهْرٍ وَقِيَامِهِ، وَمَنْ مَاتَ مُرَابِطًا، جَرَى عَلَيْهِ عَمَلُهُ الَّذِي كَانَ يَعْمَلُ، وَأُومِنَ الْفَتَّانَ، وَيُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شَهِيدًا»ترجمہ
شرحبیل بن سِمط بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کو حمص کے ساحل پر پہرہ دیتے دیکھا تو پوچھا: آپ کو اس پر کیا ملتا ہے؟ فرمایا: پہرہ دار کا ثواب۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا، میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اللہ کے راستے میں ایک دن کا پہرہ دینا ایک مہینے کے روزے اور قیام کی طرح ہے، اور جو شخص پہرہ دیتے ہوئے فوت ہو جائے، اس کا وہی عمل جاری رہتا ہے جو وہ کرتا تھا، اور وہ فتنے سے محفوظ رہتا ہے، اور قیامت کے دن اسے شہید کے طور پر اٹھایا جائے گا۔“