المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شرحبيل بن السمط الكندي، عن سلمان رضي الله عنه باب: شرحبیل بن سمط کندی کی سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6153
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، عَنْ مَكْحُولٍ الدِّمَشْقِيِّ، عَنْ شُرَحْبِيلِ بْنِ السِّمْطِ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «رِبَاطُ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ فِي سَبِيلِ اللهِ خَيْرٌ مِنْ صِيَامِ شَهْرٍ وَقِيَامِهِ، وَمَنْ مَاتَ مُرَابِطًا، جَرَى عَلَيْهِ عَمَلُهُ الَّذِي كَانَ يَعْمَلُ، وَأُومِنَ الْفَتَّانَ»ترجمہ
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اللہ کے راستے میں ایک دن اور ایک رات کا پہرہ دینا ایک مہینے کے روزے اور قیام سے بہتر ہے، اور جو شخص پہرہ دیتے ہوئے فوت ہو جائے، اس کا وہی عمل جاری رہتا ہے جو وہ کرتا تھا، اور وہ فتنے سے محفوظ رہتا ہے۔“