حدیث نمبر: 613
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الرَّاسِبِيُّ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ جَعْفَرٍ الْكَرْمَانِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَوْسٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا كَانَ يَوْمُ الْفِطْرِ وَقَفَتِ الْمَلَائِكَةُ عَلَى أَبْوَابِ الطُّرُقِ، فَنَادَوْا: اغْدُوا يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ إِلَى رَبٍّ كَرِيمٍ يَمُنُّ بِالْخَيْرِ، ثُمَّ يُثِيبُ عَلَيْهِ الْجَزِيلَ، لَقَدْ أُمِرْتُمْ بِقِيَامِ اللَّيْلِ فَقُمْتُمْ، وَأُمِرْتُمْ بِصِيَامِ النَّهَارِ فَصُمْتُمْ، وَأَطَعْتُمْ رَبَّكُمْ، فَاقْبِضُوا جَوَائِزَكُمْ، فَإِذَا صَلَّوْا، نَادَى مُنَادٍ: أَلَا إِنَّ رَبَّكُمْ قَدْ غَفَرَ لَكُمْ، فَارْجِعُوا رَاشِدِينَ إِلَى رِحَالِكُمْ، فَهُوَ يَوْمُ الْجَائِزَةِ، وَيُسَمَّى ذَلِكَ الْيَوْمُ فِي السَّمَاءِ يَوْمَ الْجَائِزَةِ "
ترجمہ

سیدنا اوس انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب عید الفطر کا دن آتا ہے تو فرشتے راستوں کے سروں پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور پکارتے ہیں: اے مسلمانو! صبح سویرے (نکل کر) ایک کریم رب کی طرف چلو جو خیر سے نوازتا ہے اور پھر اس پر بہت بڑا اجر دیتا ہے، تمہیں رات کے قیام کا حکم دیا گیا تو تم نے قیام کیا، اور تمہیں دن کے روزے کا حکم دیا گیا تو تم نے روزہ رکھا، اور تم نے اپنے رب کی اطاعت کی، تو اب اپنے انعامات وصول کر لو۔ پھر جب لوگ نماز پڑھ لیتے ہیں تو ایک منادی پکارتا ہے: سن لو! تمہارے رب نے تمہیں بخش دیا، تو ہدایت یافتہ ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ جاؤ، یہ انعام کا دن ہے، اور آسمان میں اس دن کو انعام کا دن کہا جاتا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الألف / حدیث: 613
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 226، حدیث 617