حدیث نمبر: 614
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ سَالِمٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، عَنْ تَوْبَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَوْسٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا كَانَ غَدَاةُ الْفِطْرِ، وَقَفَتِ الْمَلَائِكَةُ فِي أَفْوَاهِ الطُّرُقِ، فَنَادَوْا: يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ اغْدُوا إِلَى رَبٍّ رَحِيمٍ يَمُنُّ بِالْخَيْرِ، وَيُثِيبُ عَلَيْهِ الْجَزِيلَ، أُمِرْتُمْ بِصِيَامِ النَّهَارِ فَصُمْتُمْ، وَأَطَعْتُمْ رَبَّكُمْ، فَاقْبِضُوا جَوَائِزَكُمْ، فَإِذَا صَلَّوُا الْعِيدَ نَادَى مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ: ارْجِعُوا إِلَى مَنَازِلِكُمْ رَاشِدِينَ، قَدْ غَفَرْتُ ذُنُوبَكُمْ كُلَّهَا، وَيُسَمَّى ذَلِكَ الْيَوْمُ فِي السَّمَاءِ يَوْمَ الْجَائِزَةِ "
ترجمہ

سیدنا اوس انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب عید الفطر کی صبح ہوتی ہے تو فرشتے راستوں کے سروں پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور پکارتے ہیں: اے مسلمانو! صبح سویرے (نکل کر) ایک رحیم رب کی طرف چلو جو خیر سے نوازتا ہے اور اس پر بہت بڑا اجر دیتا ہے، تمہیں دن کے روزے کا حکم دیا گیا تو تم نے روزہ رکھا اور اپنے رب کی اطاعت کی، تو اب اپنے انعامات وصول کر لو۔ پھر جب لوگ عید کی نماز پڑھ لیتے ہیں تو آسمان سے ایک منادی پکارتا ہے: ہدایت یافتہ ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ جاؤ، میں نے تمہارے سارے گناہ بخش دیے، اور آسمان میں اس دن کو انعام کا دن کہا جاتا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الألف / حدیث: 614
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 226، حدیث 618