المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
فضيل بن سليمان النميري، عن أبي حازم باب: فضیل بن سلیمان نمیری کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5931
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فِيمَا يَبْدُو لِلنَّاسِ، وَإِنَّهُ لَمِنْ أَهْلِ النَّارِ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ، فِيمَا يَبْدُو لِلنَّاسِ، وَإِنَّهُ لَمِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ»ترجمہ
اسی سند سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بیشک آدمی لوگوں کے سامنے جنتیوں والے عمل کرتا ہے حالانکہ وہ جہنمیوں میں سے ہوتا ہے، اور بیشک آدمی لوگوں کے سامنے جہنمیوں والے عمل کرتا ہے حالانکہ وہ جنتیوں میں سے ہوتا ہے۔“