المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب تعظيم قول لا إله إلا الله، وأن محمدا رسول الله باب: اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں، اس کلمے کی عظمت کا بیان
حدیث نمبر: 590
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَيَّانَ الْمَازِنِيُّ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ، عَنْ أَوْسٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَارُّهُ وَأَنَا أَسْمَعُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اذْهَبْ إِلَيْهِمْ، فَقُلْ لَهُمُ: اقْتُلُوهُ، ثُمَّ دَعَاهُ، فَرَجَعَ إِلَيْهِ بَعْدَمَا ذَهَبَ " فَقَالَ: " لَعَلَّهُ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ؟ " قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: " فَقُلْ لَهُمْ: يُرْسِلُوهُ فَإِنَّهُ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، فَإِذَا قَالُوهَا، حُرِّمَتْ عَلَيَّ أَمْوَالُهُمْ ودِمَاؤُهُمْ، إِلَّا بِحَقِّهَا، وَحَقُّهُمْ عَلَى اللهِ "ترجمہ
سیدنا اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک شخص نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور کانوں میں کچھ کہا جبکہ میں سن رہا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”ان کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ اسے قتل کر دیں۔“ پھر اسے بلایا، وہ جانے کے بعد واپس آ گیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”شاید وہ کہتا ہو: لا الہ الا اللہ؟“ اس نے کہا: ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو ان سے کہو کہ اسے چھوڑ دیں، کیونکہ مجھ پر وحی کی گئی ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک قتال کروں جب تک وہ لا الہ الا اللہ نہ کہیں، پھر جب وہ یہ کہہ دیں تو ان کا مال اور خون مجھ پر حرام ہو جاتا ہے سوائے اس کے حق کے، اور ان کا حساب اللہ پر ہے۔“