المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نجيح أبو معشر المدني، عن أبي حازم باب: نجیح ابومعشر مدنی کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5848
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا أَبُو مَعْشَرٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: جَاءَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ بِمَاءٍ فِي دَرَقَةٍ - يَعْنِي تُرْسًا - يَوْمَ أُحُدٍ، فَغَسَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجْهَهُ، وَقَالَ: «هَذَا مَاءٌ قَدْ أَسِنَ» - يَعْنِي تَغَيَّرَ - قَالَ: وَأَخَذَتْ فَاطِمَةُ قِطْعَةَ حَصِيرٍ فَأَحْرَقَتْهُ وَوَضَعَتْهُ عَلَى جُرْحِهِترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ احد کے دن سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ڈھال میں پانی لے کر آئے، رسول اللہ ﷺ نے اس سے اپنا چہرہ مبارک دھویا اور فرمایا: ”یہ پانی تو بدبودار ہو چکا ہے“ یعنی اس کی حالت بدل چکی تھی۔ سہل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: پھر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے چٹائی کا ایک ٹکڑا لے کر اسے جلایا اور آپ ﷺ کے زخم پر رکھ دیا۔