المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
هشام بن سعد عن أبي حازم باب: ہشام بن سعد کی ابوحازم سے روایات
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، ثنا اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّهُ قَالَ: أَقْبَلَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ بِبُرْدَةٍ، فَقَالَتْ: عَمِلْتُ هَذِهِ لَكَ بِيَدَيَّ، فَقَبِلَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا، وَبِهِ حَاجَةٌ إِلَيْهَا فَاتَّزَرَهَا، ثُمَّ خَرَجَ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ: اكْسُنِيهَا؟ فَقَالَ: «نَعَمْ» ، فَأَعْطَاهُ إِيَّاهَا، قَالَ سَهْلٌ: فَقُلْتُ لِلرَّجُلِ: " قَدْ رَأَيْتَ حَاجَةَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهَا، ثُمَّ سَأَلْتَهَا؟ فَقَالَ: قَدْ رَأَيْتُ مَا رَأَيْتُمْ، وَلَكِنْ أَرَدْتُ أَنْ أُخَبِّأَهَا حَتَّى أُكَفَّنَ فِيهَا، فَكُفِّنَ فِيهَا "…اس نے عرض کیا: میں نے یہ چادر اپنے ہاتھوں سے آپ کے لیے بنائی ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے اسے قبول فرمایا، جبکہ آپ ﷺ کو اس کی ضرورت بھی تھی، چنانچہ آپ ﷺ نے اسے تہبند کے طور پر باندھ لیا۔ پھر آپ ﷺ باہر تشریف لائے تو آپ ﷺ کے ایک صحابی نے عرض کیا: یہ مجھے پہنا دیجیے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ چنانچہ آپ ﷺ نے وہ چادر انہیں دے دی۔ سہل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اس آدمی سے کہا: تم نے دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ کو اس کی کتنی ضرورت تھی، پھر بھی تم نے اسے مانگ لیا؟ اس نے کہا: میں نے وہی دیکھا جو تم سب نے دیکھا، لیکن میں چاہتا تھا کہ اسے چھپا کر رکھوں یہاں تک کہ اسی میں کفنایا جاؤں۔ راوی کہتے ہیں: چنانچہ اسی چادر میں اسے کفن دیا گیا۔