المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 5639–5675) باب: (احادیث 5639 تا 5675)
حدیث نمبر: 5655
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءٍ، ثنا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَاءٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ، أَخْبَرَهُ، أَنَّ عُوَيْمِرًا مِنْ بَنِي الْعَجْلَانِ أَتَى عَاصِمَ بْنَ عَدِيٍّ، فَقَالَ: يَا عَاصِمُ، أَرَأَيْتَ رَجُلًا وَجَدَ مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلًا، أَيَقْتُلُهُ فَتَقْتُلُونَهُ، أَمْ كَيْفَ يَعْمَلُ؟ فَسَلْ لِي عَنْ ذَلِكَ يَا عَاصِمُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ نَحْوَهُترجمہ
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ بنو عجلان کے عویمر، عاصم بن عدی کے پاس آئے اور کہا: اے عاصم! آپ کا کیا خیال ہے اس آدمی کے بارے میں جو اپنی بیوی کے ساتھ کسی غیر مرد کو پائے، کیا وہ اسے قتل کر دے تو تم اسے بدلے میں قتل کرو گے، یا وہ کیا کرے؟ اے عاصم! میرے لیے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے پوچھیے۔ - پھر راوی نے اسی طرح کی حدیث بیان کی جیسی پہلے گزر چکی ہے۔