المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سهل ابن الحنظلية الأنصاري " من بني حارثة يقال: الحنظلية أمه، واسم أبيه: عفيف، كان ينزل الشام بدمشق " باب: سیدنا سہل ابن حنظلیہ انصاری رضی اللہ عنہ (بنو حارثہ سے، کہا جاتا ہے کہ حنظلیہ ان کی والدہ کا نام تھا، اور ان کے والد کا نام عفیف تھا، دمشق شام میں رہتے تھے)
حدیث نمبر: 5601
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي رَحِمَهُ اللهُ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ قَالَا: ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ أَبِي الرَّبِيعِ، عَنِ الْقَاسِمِ مَوْلَى مُعَاوِيَةَ، قَالَ: دَخَلْتُ مَسْجِدَ دِمَشْقَ، فَرَأَيْتُ نَاسًا مُجْتَمِعِينَ، وَشَيْخًا يُحَدِّثُهُمْ، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟، قَالُوا: سَهْلُ ابْنُ الْحَنْظَلِيَّةِ، فَسَمِعْتُهُ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ أَكَلَ لَحْمًا فَلْيَتَوَضَّأْ»ترجمہ
…میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ جمع ہیں اور ایک بزرگ انہیں حدیث سنا رہے ہیں، میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ لوگوں نے بتایا: یہ سہل بن حنظلیہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ چنانچہ میں نے انہیں یہ کہتے سنا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو گوشت کھائے وہ وضو کر لے۔“