المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سهل ابن الحنظلية الأنصاري " من بني حارثة يقال: الحنظلية أمه، واسم أبيه: عفيف، كان ينزل الشام بدمشق " باب: سیدنا سہل ابن حنظلیہ انصاری رضی اللہ عنہ (بنو حارثہ سے، کہا جاتا ہے کہ حنظلیہ ان کی والدہ کا نام تھا، اور ان کے والد کا نام عفیف تھا، دمشق شام میں رہتے تھے)
حدیث نمبر: 5600
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ بِشْرِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثنا الْقَاسِمُ الشَّامِيُّ، قَالَ: مَرَّ سَهْلُ ابْنُ الْحَنْظَلِيَّةِ عَلَى رَجُلٍ يُصَلِّي مُتَرَاخِيًا عَلَى الْقِبْلَةِ، فَقَالَ سَهْلٌ: «تَقَدَّمْ إِلَى مُصَلَّاكَ، لَا يَقْطَعِ الشَّيْطَانُ صَلَاتَكَ» ، وَلَا أُحَدِّثُكَ إِلَّا مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَترجمہ
قاسم شامی بیان کرتے ہیں: سہل بن حنظلیہ رضی اللہ عنہ ایک ایسے شخص کے پاس سے گزرے جو قبلے سے ہٹ کر نماز پڑھ رہا تھا، تو سہل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اپنی جائے نماز کے قریب آ جاؤ، کہیں شیطان تمہاری نماز نہ کاٹ دے، اور میں تمہیں صرف وہی بتاتا ہوں جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے۔“