المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سهل ابن الحنظلية الأنصاري " من بني حارثة يقال: الحنظلية أمه، واسم أبيه: عفيف، كان ينزل الشام بدمشق " باب: سیدنا سہل ابن حنظلیہ انصاری رضی اللہ عنہ (بنو حارثہ سے، کہا جاتا ہے کہ حنظلیہ ان کی والدہ کا نام تھا، اور ان کے والد کا نام عفیف تھا، دمشق شام میں رہتے تھے)
حدیث نمبر: 5602
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، ثنا الْمُطْعِمُ بْنُ الْمِقْدَامِ الصَّنْعَانِيُّ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ، أَنَّهُ قَالَ لِابْنِ الْحَنْظَلِيَّةِ: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَأَهْلُهَا مُعَانُونَ عَلَيْهَا، وَمَنْ رَبَطَ فَرَسًا فِي سَبِيلِ اللهِ، كَانَتِ النَّفَقَةُ عَلَيْهِ كَالمَادِّ يَدَهُ بِالصَّدَقَةِ لَا يَقْبِضُهَا»ترجمہ
حسن بن ابی الحسن بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ابن حنظلیہ رضی اللہ عنہ سے کہا: ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیے جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہو۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک کے لیے خیر باندھی گئی ہے، اور ان کے مالکوں کی اس خیر پر مدد کی جاتی ہے، اور جو شخص اللہ کی راہ میں گھوڑا باندھے، تو اس پر خرچ کرنا اس شخص کی طرح ہے جو صدقہ دیتے ہوئے اپنا ہاتھ کھلا رکھے اور اسے بند نہ کرے۔“