المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو وائل شقيق بن سلمة عن سهل بن حنيف باب: ابووائل شقیق بن سلمہ کی سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5584
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ، ثنا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، وَحِبَّانُ بْنُ مُوسَى قَالُوا: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ عِيسَى بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: قَالَ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّهِمُوا رَأْيَكُمْ، فَإِنَّا وَاللهِ مَا أَخَذْنَا بِقَوَائِمِهِنَّ إِلَى أَمْرٍ يَقْطَعُنَا إِلَّا أَسْهَلَ بِنَا إِلَى أَمْرٍ نَعْرِفُهُ إِلَّا أَمْرَكُمْ هَذَا، فَإِنَّهُ لَا يَزْدَادُ إِلَّا شِدَّةً ولَبْسًا، فَلَوْ رَأَيْتُنِي يَوْمَ أَبِي جَنْدَلٍ، وَلَوْ أَجِدُ أَعْوَانًا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَأَنْكَرْتُ»ترجمہ
شقیق بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے لوگو! اپنی رائے کو مشکوک سمجھو، اللہ کی قسم! ہم نے اپنی تلواریں پکڑ کر کبھی کسی ایسے معاملے کا رخ نہیں کیا جو ہمیں مشکل میں ڈالے مگر یہ کہ وہ ہمیں کسی ایسے معاملے کی طرف آسان راہ لے گئیں جسے ہم پہچانتے تھے، سوائے تمہارے اس (موجودہ) معاملے کے، کیونکہ یہ سختی اور الجھن ہی میں بڑھتا جا رہا ہے۔ کاش تم مجھے ابوجندل کے دن دیکھتے، اگر مجھے رسول اللہ ﷺ (کے فیصلے) کے خلاف مددگار مل جاتے تو میں ضرور انکار کرتا۔“