❮
❯
حدیث نمبر: 5566
حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرَّانِيُّ، ثنا جَدِّي أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ، ثنا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: مَرِضَ فِينَا رَجُلٌ، حَتَّى صَارَ جِلْدًا عَلَى عَظْمٍ، فَدَخَلَتْ عَلَيْهِ جَارِيَةٌ تَعُودُهُ، فَوَقَعَ عَلَيْهَا، فَقَالَ لِلْقَوْمِ الَّذِي يَعُودُونَهُ: سِيرُوا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِنِّي وَقَعْتُ عَلَى امْرَأَةٍ حَرَامًا لِيُقِمْ عَلَيَّ الْحَدَّ لِيُطَهِّرَنِي، فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالُوا: وَاللهِ لَوْ حُمِلَ إِلَيْكَ لَتَفَسَّخَتْ عِظَامُهُ، وَلَوْ ضُرِبَ لَمَاتَ، فَقَالَ: «خُذُوا لَهُ مِائَةَ شِمْرَاخٍ إِثْكُولٍ، فَاضْرِبُوهُ ضَرْبَةً وَاحِدَةً»
ترجمہ

ابوامامہ بن سہل بن حنیف، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: ہم میں ایک آدمی بیمار ہو گیا یہاں تک کہ وہ صرف جِلد اور ہڈی رہ گیا، اس کی عیادت کے لیے ایک لونڈی اس کے پاس آئی تو اس نے اس سے بدکاری کر لی۔ اس نے عیادت کرنے والوں سے کہا: رسول اللہ ﷺ کے پاس جاؤ، میں نے ایک عورت سے حرام کاری کر لی ہے، آپ ﷺ مجھ پر حد قائم کریں تاکہ مجھے پاک کر دیں۔ لوگوں نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے ذکر کی، پھر کہا: اللہ کی قسم! اگر اسے آپ کے پاس اٹھا کر لایا گیا تو اس کی ہڈیاں ٹوٹ جائیں گی، اور اگر اسے مارا گیا تو وہ مر جائے گا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے لیے کھجور کے خوشے کی سو شاخیں لے لو، اور اسے ایک ہی بار مار دو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 5566
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 84، حدیث 5587