المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو أمامة بن سهل بن حنيف عن أبيه باب: ابواُمامہ بن سہل بن حنیف کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 5564
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا عَمْرُو بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَرْزَنِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ صَدَقَةَ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حُجْرَتِهِ، إِذْ طَلَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ خَصَائِصِ الْبَيْتِ، فَنَظَرَ وَمَعَهُ مِدْرًى، فَقَالَ: «لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ تَنْتَظِرُنِي لَقُمْتُ حَتَّى أُدْخِلُ هَذَا فِي عَيْنَيْكَ، فَإِنَّمَا الْإِذْنُ لِيَكُفَّ الْبَصَرَ»ترجمہ
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک بار رسول اللہ ﷺ اپنے حجرے میں تھے کہ ایک آدمی گھر کی دراڑ سے جھانکنے لگا، آپ ﷺ نے دیکھا، اس وقت آپ ﷺ کے پاس ایک کنگھی تھی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر مجھے معلوم ہوتا کہ تو میرا انتظار کر رہا (جھانک رہا) ہے تو میں کھڑا ہو کر یہ (کنگھی) تیری آنکھوں میں گھونپ دیتا، اجازت طلب کرنے کا حکم تو نگاہ کو (غیرمحرم جگہ دیکھنے سے) روکنے کے لیے ہی دیا گیا ہے۔“