المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن سعد بن عبادة الأنصاري " كان ينزل المدينة " باب: سیدنا سعید بن سعد بن عبادہ انصاری رضی اللہ عنہ، مدینہ میں رہتے تھے
حدیث نمبر: 5501
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ قَالَ: كَانَ بَيْنَ أَبْيَاتِنَا رَجُلٌ مُحْدِجٌ ضَعِيفٌ، فَلَمْ يُرَعْ إِلَّا وَهُوَ عَلَى أَمَةٍ مِنْ إِمَاءِ أَهْلِ الدَّارِ يَخْبُثُ بِهَا، فَرَفَعَ شَأْنَهُ سَعْدٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «اجْلِدُوهُ مِائَةَ سَوْطٍ» ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، هُوَ أَضْعَفُ مِنْ ذَاكَ، لَوْ ضُرِبَ مِائَةً مَاتَ، قَالَ: «فَخُذُوا لَهُ عِثْكَالًا فِيهِ مِائَةُ شِمْرَاخٍ، فَاضْرِبُوهُ ضَرْبَةً وَاحِدَةً»ترجمہ
سیدنا سعید بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہمارے گھروں کے درمیان ایک لاغر و کمزور آدمی تھا، اچانک معلوم ہوا کہ وہ گھر کی لونڈیوں میں سے ایک لونڈی کے ساتھ بدکاری کر رہا ہے، تو سعد رضی اللہ عنہ نے اس کا معاملہ رسول اللہ ﷺ کے سامنے پیش کیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے سو کوڑے لگاؤ۔“ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! وہ اس سے کہیں زیادہ کمزور ہے، اگر اسے سو کوڑے لگے تو وہ مر جائے گا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے لیے کھجور کی ایک ایسی ٹہنی لے لو جس میں سو شاخیں ہوں، پھر اسے ایک ہی بار مار دو۔“