المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند سعيد بن العاص باب: سیدنا سعید بن عاص رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 5496
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا عُمَرُ بْنُ حَوْشَبٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: كَانَ لَنَا غُلَامٌ يُقَالُ لَهُ: ذَكْوَانُ أَوْ طَهْمَانُ، وَكَانَ لَهُ عَبْدٌ، فَأَعْتَقَ نِصْفَهُ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يُعْتَقُ فِي عِتْقِكَ، وَيُرَقُّ فِي رِقِّكَ»ترجمہ
…اسماعیل بن امیہ اپنے والد سے، وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ہمارا ایک غلام تھا جسے ذکوان یا طہمان کہا جاتا تھا، اور اس کا ایک غلام تھا، اس نے اس کا آدھا حصہ آزاد کر دیا، تو یہ بات نبی کریم ﷺ سے ذکر کی گئی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اتنا آزاد ہو گا جتنا تم نے آزاد کیا، اور اتنا غلام رہے گا جتنا تمہارا غلام باقی ہے۔“