المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند سعيد بن العاص باب: سیدنا سعید بن عاص رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 5497
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ زَكَرِيَّا الْعَبْشِيُّ، ثنا أَبُو أُمَيَّةَ الطَّائِفِيُّ مِنْ وَلَدِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، ثنا جَدِّي، عَنْ جَدِّهِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، " أَنَّ أَبَا أُحَيْحَةَ جَدَّهُ كَانَ مَرِيضًا حِينَ بُعِثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ فِي مَرَضِهِ: لَا تَرْفَعُونِي مِنْ مَضْجَعِي، لَا يَعْدِلُ إِلَيْهِ ابْنُ أَبِي كَبْشَةَ بِمَكَّةَ، فَقَالَ ابْنُهُ وَهُوَ عِنْدَ رَأْسِهِ: اللهُمَّ لَا تَرْفَعْهُ "ترجمہ
سیدنا سعید بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے دادا ابواحیحہ اس وقت بیمار تھے جب نبی کریم ﷺ کو نبوت ملی، تو انہوں نے اپنی بیماری میں کہا: مجھے میرے بستر سے مت اٹھانا، ابن ابی کبشہ مکہ میں مجھ سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔ اس پر ان کے بیٹے نے، جو ان کے سر کے پاس بیٹھا تھا، کہا: اے اللہ! اسے نہ اٹھانا۔