حدیث نمبر: 5450
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حَرَامِ بْنِ مُحَيِّصَةَ، عَنْ أَبِيهِ، «أَنَّ نَاقَةً لِلْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ دَخَلَتْ حَائِطَ رَجُلٍ، فَأَفْسَدَتْ فِيهِ، فَقَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ عَلَى أَهْلِ الْأَمْوَالِ حِفْظَهَا بِالنَّهَارِ، وَعَلَى أَهْلِ الْمَوَاشِي حِفْظَهَا بِاللَّيْلِ»
ترجمہ

سیدنا حرام بن محیصہ اپنے والد سیدنا سعد بن محیصہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی ایک اونٹنی کسی آدمی کے باغ میں گھس گئی اور اسے نقصان پہنچایا، تو رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ فرمایا کہ دن کے وقت اپنے کھیتوں کی حفاظت خود مالکانِ اراضی کے ذمے ہے، اور رات کے وقت جانوروں کی حفاظت جانوروں کے مالکان کے ذمے ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 5450
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 47، حدیث 5469