❮
❯
حدیث نمبر: 5449
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ثنا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ الْأَيْلِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي خُزَامَةَ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ رُقًى نَسْتَرْقِي بِهَا، وأَدْوِيَةً نَتَدَاوَى بِهَا، تَرُدُّ مِنْ قَدَرِ اللهِ؟ قَالَ: «هِيَ مِنْ قَدَرِ اللهِ» هَكَذَا رَوَاهُ عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ يُونُسَ، وَخَالَفَهُ النَّاسُ فَرَوَوْهُ عَنْ يُونُسَ كَمَا رَوَاهُ النَّاسُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي خُزَامَةَ
ترجمہ

حارث بن سعد اپنے والد سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم جو دم کرتے ہیں اور جو دوائیں استعمال کرتے ہیں، کیا آپ کا خیال ہے کہ یہ اللہ کی تقدیر کو ٹال سکتی ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ بھی اللہ کی تقدیر ہی میں سے ہے۔“ (امام طبرانی کہتے ہیں:) عثمان بن عمر نے یونس سے اسی طرح روایت کیا ہے، اور دوسرے لوگوں نے ان کی مخالفت کی اور اسے یونس سے اسی طرح روایت کیا جیسے لوگوں نے زہری سے، انہوں نے ابوخزامہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 5449
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 47، حدیث 5468