المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند سعد بن عبادة رضي الله عنه باب: سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 5363
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ أُمَّ سَعْدٍ تُوُفِّيَتْ وَلَمْ تُوصِ، أَفَأَتَصَدَّقُ عَنْهَا؟ قَالَ: «نَعَمْ»ترجمہ
سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! سعد کی والدہ فوت ہو گئیں اور انہوں نے کوئی وصیت نہیں کی، کیا میں ان کی طرف سے صدقہ کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“