المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند سعد بن عبادة رضي الله عنه باب: سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 5360
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ أَنَّهُ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ، أَفَأَتَصَدَّقُ عَنْهَا؟ قَالَ: «نَعَمْ» قَالَ: فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «سَقْيُ الْمَاءِ»ترجمہ
قتادہ، سعید بن مسیب کے واسطے سے سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میری والدہ فوت ہو گئیں، کیا میں ان کی طرف سے صدقہ کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے عرض کیا: کون سا صدقہ افضل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پانی پلانا۔“