المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند سعد بن عبادة رضي الله عنه باب: سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 5359
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ أَنَّ أُمَّ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ مَاتَتْ وَهُوَ غَائِبٌ، فَلَمَّا قَدِمَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أُحِبُّ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى أُمِّي، فَأَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْرَهَا، «فَصَلَّى عَلَيْهَا وَقَدْ أَتَى لَهَا شَهْرٌ»ترجمہ
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی والدہ فوت ہو گئیں جبکہ وہ غائب تھے، جب وہ واپس آئے تو عرض کیا: یا رسول اللہ! میں چاہتا ہوں کہ آپ میری والدہ کی نماز جنازہ پڑھائیں۔ چنانچہ نبی کریم ﷺ ان کی قبر پر تشریف لے گئے اور ان کی نماز جنازہ پڑھائی، حالانکہ ان کی وفات کو ایک مہینہ گزر چکا تھا۔