المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء بن أبي رباح، عن زيد بن خالد الجهني باب: عطاء بن ابی رباح کی سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5252
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا أَوْ حَاجًّا أَوْ خَلَفَهُ فِي أَهْلِهِ أَوفَطَّرَ صَائِمًا، كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَهُ ذَلِكَ»ترجمہ
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی غازی کو سامانِ جنگ فراہم کیا، یا کسی حاجی کو سامان فراہم کیا، یا اس کے پیچھے اس کے اہل و عیال کی نگہداشت کی، یا کسی روزہ دار کو افطار کرایا، اسے اس کے برابر اجر ملے گا، بغیر اس کے کہ اس کے اجر میں کوئی کمی ہو۔“