المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء بن أبي رباح، عن زيد بن خالد الجهني باب: عطاء بن ابی رباح کی سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5251
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا أَوْ أَحَجَّ رَجُلًا أَوْ جَهَّزَ غَازِيًا أَوْ خَلَفَهُ فِي أَهْلِهِ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ»ترجمہ
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی روزہ دار کو افطار کرایا، یا کسی کو حج کرایا، یا کسی غازی کو سامانِ جنگ فراہم کیا، یا اس کے پیچھے اس کے اہل و عیال کی نگہداشت کی، اسے اس کے برابر اجر ملے گا۔“