حدیث نمبر: 5253
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِ الصَّائِمِ، وَإِنَّهُ لَا يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِ الصَّائِمِ شَيْءٌ، وَمَنْ جَهَّزَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللهِ أَوْ خَلَفَهُ فِي أَهْلِهِ فَإِنَّ لَهُ مِثْلَ أَجْرِ الْغَازِي فِي أَنَّهُ لَا يَنْقُصُ مِنَ الْغَازِي شَيْءٌ»
ترجمہ

سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی روزہ دار کو افطار کرایا اسے روزہ دار کے برابر اجر ملے گا، اور اس سے روزہ دار کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔ اور جس نے اللہ کی راہ میں کسی غازی کو سامانِ جنگ فراہم کیا یا اس کے پیچھے اس کے اہل و عیال کی نگہداشت کی، اسے غازی کے برابر اجر ملے گا اور اس سے غازی کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الزاي / حدیث: 5253
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 256، حدیث 5272