حدیث نمبر: 5195
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ، أَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، قَالَ: مُطِرْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحُدَيْبِيَةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَصْبَحْنَا: «أَتَدْرُونَ مَاذَا قَالَ رَبُّكُمْ؟» قُلْنَا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَهَا مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: " أَصْبَحَ مِنْ عِبَادِي الْيَوْمَ مُؤْمِنٌ وَكَافِرٌ، فَأَمَّا الَّذِي يَقُولُ: مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا، فَذَاكَ كَافِرٌ بِي مُؤْمِنٌ بِالْكَوْكَبِ، وَأَمَّا الَّذِي يَقُولُ: هَذِهِ رَحْمَةٌ، وَهَذَا رِزْقُ اللهِ فَذَاكَ مُؤْمِنٌ بِي كَافِرٌ بِالْكَوْكَبِ "
ترجمہ

سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: حدیبیہ میں ہم پر رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بارش ہوئی، جب صبح ہوئی تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم ہے تمہارے رب نے کیا فرمایا؟“ ہم نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں - آپ ﷺ نے یہ دو بار فرمایا - پھر فرمایا: ”آج میرے بندوں میں سے ایک مومن ہو گیا اور ایک کافر۔ جس نے کہا: ہم پر فلاں فلاں ستارے کے نوء سے بارش ہوئی، تو وہ میرا منکر اور ستارے کا مومن ہو گیا، اور جس نے کہا: یہ اللہ کی رحمت اور اس کا رزق ہے، تو وہ مجھ پر مومن اور ستارے کا منکر ہو گیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الزاي / حدیث: 5195
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 241، حدیث 5214