المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيد الله بن عبد الله بن عتبة، عن زيد بن خالد باب: عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ کی سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5196
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: مُطِرْنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا أَصْبَحَ قَالَ: " هَلْ تَدْرُونَ مَاذَا قَالَ رَبُّكُمُ اللَّيْلَةَ؟ قَالَ: مَا أَنْعَمْتُ عَلَى عِبَادِي مِنْ نِعْمَةٍ إِلَّا أَصْبَحَ فَرِيقٌ مِنْهُمْ بِهَا كَافِرُونَ يَقُولُونَ: مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا، وَأَمَّا مَنْ آمَنَ بِي وَحَمِدَنِي عَلَى سُقْيَايَ فَذَاكَ الَّذِي آمَنَ بِي وَكَفَرَ بِالْكَوْكَبِ، وَأَمَّا مَنْ قَالَ: مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا فَذَاكَ الَّذِي آمَنَ بِالْكَوْكَبِ وَكَفَرَ بِي "ترجمہ
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ہم پر بارش ہوئی، جب صبح ہوئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم ہے تمہارے رب نے آج رات کیا فرمایا؟ فرمایا: میں نے اپنے بندوں پر جو بھی نعمت کی، تو ان میں سے ایک گروہ اس کا ناشکرا نکلا، وہ کہتے ہیں: ہم پر فلاں فلاں ستارے کے نوء سے بارش ہوئی۔ اور جو مجھ پر ایمان لایا اور میری بارش پر میری حمد کی، تو وہ مجھ پر ایمان لایا اور ستارے کا منکر ہوا، اور جس نے کہا: ہم پر فلاں فلاں ستارے کے نوء سے بارش ہوئی، تو وہ ستارے پر ایمان لایا اور میرا منکر ہوا۔“