المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو مسلم البجلي، عن زيد بن أرقم باب: ابومسلم بجلی کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ، أَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا دَاوُدُ الطُّفَاوِيُّ، يَقُولُ حَدَّثَنِي أَبُو مُسْلِمٍ الْبَجَلِيُّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ فِي دُبُرِ الصَّلَاةِ: «اللهُمَّ أَنْتَ رَبُّنَا وَرَبُّ كُلِّ شَيْءٍ أَنَا شَهِيدٌ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، اللهُمَّ أَنْتَ رَبُّنَا وَرَبُّ كُلِّ شَيْءٍ أَنَا شَهِيدٌ أَنَّ الْعِبَادَ كُلَّهُمْ إِخْوَةٌ، اللهُمَّ أَنْتَ رَبُّنَا وَرَبُّ كُلِّ شَيْءٍ اجْعَلْنِي مُخْلِصًا لَكَ وَأَهْلِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ اسْمَعْ وَاسْتَجِبْ، اللهُ الْأَكْبَرُ الْأَكْبَرُ، اللهُمَّ أَنْتَ نُورُ السَّماَوَاتِ وَالْأَرْضِ اللهُ الْأَكْبَرُ الْأَكْبَرُ، حَسْبِي اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ اللهُ الْأَكْبَرُ الْأَكْبَرُ»سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نماز کے بعد یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ”اے اللہ! تو ہمارا رب ہے اور ہر چیز کا رب ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ تیرے بندے اور رسول ہیں۔ اے اللہ! تو ہمارا رب ہے اور ہر چیز کا رب ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ تمام بندے آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ اے اللہ! تو ہمارا رب ہے اور ہر چیز کا رب ہے، مجھے اور میرے گھر والوں کو دنیا و آخرت میں اپنے لیے خالص کر دے، اے جلال و اکرام والے! سن اور قبول فرما، اللہ سب سے بڑا ہے، سب سے بڑا۔ اے اللہ! تو آسمانوں اور زمین کا نور ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، سب سے بڑا۔ مجھے اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، سب سے بڑا۔“