المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثابت بن مرداس، عن زيد بن أرقم باب: ثابت بن مرداس کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5102
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ الْقَاضِي، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأُوَيْسِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ حَرَامِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ مِرْدَاسٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَ: أُتِي ابْنُ زِيَادٍ بِرَأْسِ الْحُسَيْنِ، فَجَعَلَ يَجْعَلُ قَضِيبًا فِي يَدِهِ فِي عَيْنِهِ وَأَنْفِهِ، فَقَالَ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ: «ارْفَعِ الْقَضِيبَ» ، فَقَالَ: لِمَ؟ فَقَالَ: «رَأَيْتُ فَمَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَوْضِعِهِ»ترجمہ
ثابت بن مرداس، سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ابن زیاد کے پاس سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا سر لایا گیا، تو وہ اپنے ہاتھ میں پکڑی چھڑی سے اس کی آنکھ اور ناک میں کچوکے لگانے لگا، تو سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے کہا: چھڑی ہٹا لو۔ اس نے پوچھا: کیوں؟ فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کا منہ اسی جگہ دیکھا ہے۔