المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطية العوفي، عن زيد بن أرقم باب: عطیہ عوفی کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5050
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ، ثنا عَثَّامُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» فَأَخَذْتُ أَسْتَزِيدُهُ، فَقَالَ: «إِنَّمَا أَنْتَهِي حَيْثُ انْتَهَى بِي»ترجمہ
عطیہ عوفی، سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس کا میں مولیٰ ہوں، علی اس کے مولیٰ ہیں، اے اللہ! جو ان سے دوستی رکھے تو اس سے دوستی رکھ، اور جو ان سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھ۔“ میں نے مزید کی درخواست کی تو انہوں نے فرمایا: میں وہیں تک پہنچتا ہوں جہاں تک مجھے پہنچایا گیا۔