حدیث نمبر: 5003
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى، عَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ حَيَّانَ التَّيْمِيُّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَ: بَعَثَ إِلَيَّ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ زِيَادٍ: " مَا أَحَادِيثُ تَبْلُغُنَا عَنْكَ تُحَدِّثُ بِهَا فَتَرْوِيها عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ تَزْعُمُ أَنَّ لَهُ حَوْضًا فِي الْجَنَّةِ؟ قُلْتُ: قَدْ حَدَّثَنَا ذَلِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَوَعَدَنَاهُ "، قَالَ: كَذَبْتَ وَلَكِنَّكَ شَيْخٌ قَدْ خَرِفْتَ
ترجمہ

سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: عبیداللہ بن زیاد نے مجھے بلوا بھیجا اور کہا: وہ کون سی احادیث ہیں جو تم سے ہم تک پہنچتی ہیں جنہیں تم رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہو؟ کیا تم کہتے ہو کہ آپ ﷺ کے لیے جنت میں ایک حوض ہے؟ میں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں یہی بتایا اور اس کا وعدہ فرمایا تھا۔ اس نے کہا: تم نے جھوٹ کہا، بلکہ تم ایک بوڑھے آدمی ہو جو بہک گئے ہو۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الزاي / حدیث: 5003
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 181، حدیث 5022