المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يزيد بن حيان التيمي، عن زيد بن أرقم باب: یزید بن حیان تیمی کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5004
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ حَيَّانَ التَّيْمِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ، وَقِيلَ لَهُ: مَنَ آلُ مُحَمَّدٍ؟ قَالَ: «مَنْ تَحْرُمُ عَلَيْهِ الصَّدَقَةُ؟» قِيلَ: مَنْ هُمْ؟ قَالَ: «آلُ عَلِيٍّ وَآلُ عَقِيلٍ وَآلُ جَعْفَرٍ وَآلُ الْعَبَّاسِ»ترجمہ
یزید بن حیان تیمی بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کو سنا، ان سے پوچھا گیا: آل محمد ﷺ کون ہیں؟ فرمایا: ”وہ لوگ جن پر صدقہ حرام ہے۔“ پوچھا گیا: وہ کون ہیں؟ فرمایا: ”آل علی، آل عقیل، آل جعفر اور آل عباس۔“