حدیث نمبر: 491
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَمَعَهُ شَيْطَانٌ» قُلْنَا: وَأَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «وَأَنَا، إِلَّا أَنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ»
ترجمہ

اسی سند سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”تم میں سے ہر ایک کے ساتھ ایک شیطان مقرر ہے۔“ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اور آپ کے ساتھ بھی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور میرے ساتھ بھی، مگر اللہ عزوجل نے اس کے مقابلے میں میری مدد کی، تو وہ مسلمان ہو گیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الألف / حدیث: 491
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 187، حدیث 494